سرکاری چینل نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ پر ڈاکومنٹری فلم بنائی
ممبئی ، ۷؍جون: (بی این ایس) چین نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ ممبئی حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ تھا لشکر طیبہ کے رول کو ہائی لائٹ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں یہاں کے سرکاری چینل CCTV9 پر باقاعدہ ایک ڈاکومنٹری میں اس کا ذکر کیا گیا۔ بتا دیں کہ 2008 میں 26/11 حملوں کے ملزم لکھوی اور حافظ سعید کو پاکستان کے ساتھ چین کا بھی سپورٹ ملتا رہا ہے۔ لکھوی کے خلاف اقوام متحدہ میں پرپوزل کا چین نے ہی مخالفت کی تھی۔ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ لکھوی کی رہائی کی مخالفت میں گزشتہ سال ہندوستان نے (اقوام
متحدہ) میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کی تھی۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ چین نے بھی اس تحریک کی مخالفت کی تھی۔ چین نے کہا تھا، لکھوی کے خلاف کافی ثبوت نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ لکھوی کے معاملے پر ہندوستان کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر گزشتہ سال چین نے کہا تھا ہندوستان اور چین، دونوں دہشت گردی کے شکار ملک ہیں. اس مسئلے پر دونوں ممالک کی رائے ایک جیسی ہے۔ "ہم ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اگر کسی خاص مسئلے کی بات ہو تو ہمیں بحث کرنی ہو گی۔ تاہم، لکھوی کے بعد پٹھان کوٹ پر حملے کے ملزم مسعود اظہر معاملے میں بھی چین ہندوستان کی تجویزکی مخالفت کرچکا ہے۔